اعظم سواتی کو انتقام کا نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے، عمران خان

December 02, 2022

فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصافعمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو جس انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم سواتی کی کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے اعظم سواتی کو حراست میں لیا، اعظم سواتی کو صبح سانس کی تکلیف اور سینے میں درد کے باعث پمز لایا گیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہاعظم سواتی کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار تھا۔

اُن کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس اعظم سواتی کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انہیں ساتھ لے گئی۔