میری فلم کا انگریزی میں نام ’ڈونکی‘ ہی ہے، شاہ رخ خان

December 02, 2022

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انگریزی میں میری فلم کو ’ڈونکی‘ پڑھا جائے گا، ڈونکی ہی صحیح تلفظ ہے۔

ایک شوبز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک علاقے کے لوگ اسے ڈَنکی کہتے ہیں، جیسے پنجابی ڈونکی کو ڈَنکی کہتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ہمارے ملک کے بہترین فلمسازوں میں سے ایک راج کمار ہیرانی نے ہدایتکاری کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہت عمدہ لکھاری ابھیجت جوشی نے اس کی اسکرپٹ لکھی ہے، یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو واپس گھر آنا چاہتے ہیں، جب انہیں اس بات کا احساس ہوجائے کہ بس اب گھر سے بلاوا آرہا ہے۔

کنگ خان کی نئی فلم ’ڈونکی‘ اگلے سال دسمبر میں ریلیز ہوگی، یہ پہلی فلم ہے کہ جس میں انہوں نے راج کمار ہیرانی اور تاپسی پنوں کے ساتھ کام کیا ہے۔