ہائیکورٹ،اسلامیہ کالج خالی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست، دلائل طلب

December 03, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اسلامیہ کالج خالی نہ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرلیئے، درخواست کی سماعت پر سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کی نقول عدالت میں جمع کرادی، عدالت نے فریقین سے 19جنوری 2023 کو دلائل طلب کرلیے اور سرکاری وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 18 دسمبر 2019کو اسلامیہ کالج خالی کرنے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے رینٹ کنٹرولر ایسٹ سے رجوع کیا گیا، جس روز رینٹ کنٹرولر نے کیس کا فیصلہ سنانا اسی دن کیس دوسری عدالت منتقل کردیا تھا، سپریم کورٹ نے کالج ہر صورت خالی کرنے کے ساتھ کالج کا کرایہ، یوٹیلٹی بلز اور بقایاجات بھی کلئیر کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ حکومت نے غلط بیانی کرکے سندھ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع حاصل کیا تھا، غلط بیانی پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کا حتمی حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔