نازیہ حسن کا جادو آج بھی کم نہ ہوا، مادھوری بھی متاثر

December 03, 2022

پاکستان کی لیجنڈری پاپ اسٹار نازیہ حسن کا جادو آج بھی کم نہ ہوا، گلوکارہ کے گیت ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘ نے مادھوری کو آج بھی اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ کی اداکار ایوشمان کھرانہ کے ساتھ نازیہ کے گانے کے ری میک پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کی گئی مادھوری اور ایوشمان کھرانہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے گانے کی لانچ ویڈیو اور اس پر ملائیکہ اروڑا کی پرفارمنس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔