سعودی عرب کی پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

December 04, 2022

سعودی عرب نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہو گیا، اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں، جس کا علاج جاری ہے۔