سندھی ثقافت کا دن آج منایا جائے گا

December 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھی ثقافت کا دن آج 4 دسمبرکو منایا جائے گا۔ سندھی ثقافتی دن دسمبر کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔اس حوالے سے ملک بھر میں جبکہ خاص طور پر صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں تقریبات کا آغازہوگیاہے۔شرکاء سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کرتے ہیں۔ مختلف تقریبات میں سندھی ثقافتی ٹیبلو پیش کرکے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ جھوم کرلوگ اپنی ثقافت سےمحبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ کراچی بھر میں مختلف سیاسی سماج، تجارتی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سے سندھ کی ثقافت کو اْجاگر کرنے کیلئے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔