خورشید شاہ کی عدالت سے علاج کیلئے برطانیہ جانے کی درخواست

December 04, 2022

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر سے علاج کے لیے برطانیہ جانے کی درخواست کردی۔

خورشید شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔

احتساب عدالت نے بیماری کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر 13 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھرمیں ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر ہے۔

واضحرہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر خورشید شاہ کی ضمانت منظور اور نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا