پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے نتائج جاری

December 04, 2022

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صرف 12 نشستیں جیت سکی ہے۔

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) یونین کونسلز کی 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور پیپلزپارٹی 6 یونین کونسل پر کامیاب ہوئی ہے۔

جموں کشمیر میں 2 یونین کونسل پر پیپلز پارٹی اور 2 پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ 51 یونین کونسل کے نتائج آنا باقی ہیں۔