داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، محمد صادق

December 04, 2022

افغانستان کےلیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک بیان میں محمد صادق نے کہا کہ آزادانہ اور افغان حکام کے ساتھ مل کر ان اطلاعات کی تصدیق کر رہےہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ خطے اور افغانستان کے امن و استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہے۔

پاکستانی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

یاد رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر 2 دسمبرکوحملہہواتھا۔