کمالیہ میں ایس ایچ او کی جانب سے ریڑھی بان خاتون کو جوتا مارنے کے واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اسے پہلے ہی معطل کر کے محکمانہ انکوائری کی جا رہی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر عمران غفور تھانہ صدر کمالیہ میں ایس ایچ او تعینات تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدسلوکی کے مرتکب ذمے داران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔