مہسا امینی کی موت پر مظاہرے، ایران میں اخلاقی پولیس کو ختم کردیا گیا

December 04, 2022

ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف ڈھائی ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد گشت ارشاد نامی اخلاقی پولیس کو ختم کر دیا گیا۔

ایرانی اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری کے مطابق اخلاقی پولیس کا عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اخلاقی پولیس کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عدلیہ اور پارلیمنٹ خواتین کے سر ڈھانپنے کے قانون میں ممکنہ تبدیلی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

اخلاقی پولیس 2006 میں سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کی حکومت کے زمانے میں بنائی گئی تھی۔

اس سال ماہ سمتبر میں مذکورہ بالا اخلاقی پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو سر نہ ڈھانپنے پرحراست میں لیا تھا۔

مہسا امینی 16 ستمبر کو دوران حراست مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی، جس کی ہلاکت کے خلاف ایران میں 17 ستمبر سے مظاہرےجاریہیں۔