سب کو موقع ملا، سب بےنقاب ہوئے، سراج الحق

December 05, 2022

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کو موقع مل چکا، سب بے نقاب بھی ہوچکے۔

فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج مرکز میں تیرہ جماعتوں کی اور دو صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے استفسار کیا کہ کیا یہ لوگ عوام کو بتاسکتے ہیں انہوں نے مسائل حل کیے؟ انصاف کا نظام دیا۔