وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس میں تکرار

December 05, 2022


منگلا یونٹ 5 اور 6 کی تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کئی مرتبہ بولنے کی کوشش کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کے خطاب ختم کرنے کے کلمات کے دوران بھی وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کچھ کہنے لگے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ ذرا بیٹھ جائیں، پلیز!

ان کے دوبارہ بولنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے بات کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کے دوبارہ خطاب کی کوشش پر وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پھر بول پڑے۔

بار بار خطاب میں مداخلت پر وزیرِاعظم شہباز شریف غصے میں آ گئے۔

اس دوران شہباز شریف انہیں تاکید کرتے رہے کہ وزیرِاعظم صاحب! بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے۔