کراچی یونیورسٹی: رہائشی کالونی میں ایک شخص کی موت اور دوسرےکے بےہوش ہونے کی تحقیقات

December 05, 2022

کراچی یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں ایک شخص کی موت اور دوسرےکے بےہوش ہونےکی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے مختلف ٹیسٹ کیےگئے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا دونوں نے کون سا کیمیکل پیا، متاثرہ شخص مظفر کے ابتدائی بیان کے مطابق دونوں نے پانی سمجھ کر کوئی مائع پیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نارتھ ناظم آباد سرسید تھانے کی حدود میں رہتے تھے، چند روز قبل ہی جنوبی پنجاب سے یہاں پہنچے تھے، ممکنہ طور پر دونوں کسی سے ملنے جامعہ کراچی گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی سے دونوں کا کیا تعلق ہے، معاملہ دیکھ رہے ہیں، مرنے والے شخص کے پوسٹ مارٹم کیلئے رشتے داروں کا انتظار کر رہے ہیں۔