شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

December 05, 2022

فائل فوٹو۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئیایسپیآر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ علاقے سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔