اواتار 2 کا گانا کس مشہور گلوکار نے گایا؟

December 05, 2022

کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’اواتار‘ کے سیکوئیل ’دی وے آف واٹر‘ کے لئے گانا تیار کیا ہے۔

گلوکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ ان کی طرف سے یہ موسیقی جلد ریلیز ہوگی۔

انہوں نے ٹوئٹ پر ’16 دسمبر 2022‘ کا کیپشن دیا، مختصر ویڈیو کلپ میں اواتار 2 کا لوگو بھی موجود ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ویک اینڈ نے کسی فلم کے لیے گانا بنایا ہو، اس سے قبل انہوں نے ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کے لیے گیت گایا تھا جسے آسکر ایوارڈ میں بہترین گانے کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔