گورنر سندھ سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

December 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل مشال محمد علی الانصاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات ، باہمی تجارت کے فروغ ، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، گورنرسندھ نے کہا کہ پاک قطر دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ہر مشکل وقت میں قطر نے پاکستان کا ساتھ دیا،بالخصوص قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے قطر نے صوبہ سندھ کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں بھی قطر کا کردار نمایاں ہے ، قطر سے تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے، قطر کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مزید فروغ کیلئے کام کررہے ہیں