حکومت کے صدر علوی کے ذریعے ہونیوالے مذاکرات تعطل کا شکار

December 06, 2022

لاہور(این این آئی) حکومت کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات جاری تھی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا سلسلہ حکومت کی جانب سے روکا گیا، تحریک انصاف کو حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کے ذریعے پیغام کا انتظار تھا۔