آئی ایس ایف کا صوبائی وزیر اقبال وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ

December 06, 2022

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے اپنے ہی صوبائی وزیر اقبال وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان آئی ایس ایف کے پی دلیر خٹک نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اقبال وزیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کی ٹیم اور آئی ایس ایف کے چند جوانوں کی لڑائی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی کلاس فور کی نوکری پر ہوئی تھی، لڑائی کے وقت وہ دفتر سے نکل کر بنوں چلے گئے تھے۔