فیصل آباد: دھند کے باعث حادثہ، 2 افراد جاں بحق

December 06, 2022

—فائل فوٹو

فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں 2 موٹر سائیکلیں آ گئیں جس کی وجہ سے یہ جانی نقصان ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمی افراد اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہانیاں میں بس الٹ گئی

اُدھر جہانیاں میں شدید دھند کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔