انگلینڈ اور ویلز کے ایمبولینس ورکرز کا تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کا اعلان

December 06, 2022

انگلینڈ اور ویلز کے ایمبولینس ورکرز نے تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ایم بی یونین نے بتایا کہ ہڑتال 21 اور 28 دسمبر کو کی جائے گے۔ ہڑتال میں شامل 9 ٹرسٹوں کے ایمرجنسی کیئر اسٹنٹس، کال ہینڈلر اور دیگر عملہ بھی شامل ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف لندن کے ارکان بھی 15 اور 20 دسمبر کو ہڑتال کی تیاری کر رہے ہیں۔