چینی صدر شی جن پنگ سرکاری دورے پر کل سعودی عرب پہنچیں گے

December 06, 2022

چینی صدر شی جن پنگ کل تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔ شی جن پنگ کا یہ 2016 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 7 دسمبر سے 9 دسمبر تک مملکت کے سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مہمان صدر، چینی اور سعودی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔