میڈیا و مخالفین پر ظلم کرنیوالا یہ نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے، مریم اورنگزیب

December 07, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہدا کے خلاف مہم، میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔

منگل کو عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے شرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا، عمران خان نے گورننس، معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے، ان کا احتساب بیانیہ بھی ناکام ہوا ،عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔