اداروں کے خلاف تقریر، شہباز گل کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج

December 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے بریگیڈ تھانے میں سعید نامی شہری کی شکایت پر مقدمہ الزام نمبر 722/2008 درج کیا گیا۔

مقدمہ میں بغاوت، عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے، انتشار پھیلانے اور نفرت پھیلانے کی دفعات شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ادارے کے سابق سربراہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ شہباز گل ادارے کے افسران کے خلاف لوگوں کو اکسارہے ہیں۔