ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئےحارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ نہ ہوسکا

December 07, 2022

فائل فوٹو

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابقمتبادل کھلاڑی طلب کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آج میٹنگ ہوگی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فیصلے کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل وسیم جونیئر یا فہیم اشرف پر انحصار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو استعمال کرنے کی صورت میںمتبادل کھلاڑی نہیں بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ملتان میں شروع ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔