ان فٹ پیٹ کمنز دوسرے ٹیسٹ سے باہر، اسمتھ آسٹریلیا کی قیادت کرینگے

December 08, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔