فیصل آباد: دہرے قتل کا ملزم اسپتال سے فرار

December 08, 2022

فائل فوٹو

دہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملزم کی نگرانی پر مامور کانسٹیبل بھی غائب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

غائب ہونے والے کانسٹیبل سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نگرانی پر مامور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔