الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان

December 08, 2022

عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔

لاہور میں عمران خان نے اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ کے ارکان اسمبلی سے مشاورت کے دوران کہا کہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، پرویز الہٰی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہوں گا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔