روس اور امریکا میں قیدیوں کا تبادلہ سعودی عرب، یو اے ای کی ثالثی سے ہوا

December 09, 2022

روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں روس کے سابق اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ اور امریکی کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے ہوئی۔

عرب ممالک کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ روس امریکا قیدیوں کا تبادلہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششوں سے ہوا۔

امریکی باسکٹ بال کی کھلاڑی برٹنی گرائنر اور روسی شہری وکٹر بوٹ رہا ہو کر اماراتی دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے ہیں جہاں سے دونوں اپنے اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔