ظفر وال میں دلہن والوں نے بارات پہنچنے پر شادی سے انکار کردیا

December 11, 2022

پنجاب کے شہر ظفروال میں دلہن والوں نے بارات پہنچنے پر شادی سے انکار کردیا۔

ظفروال کے نواحی گاؤں لوہارہ میں دلہن اور اس کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا۔

دلہا جب بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دلہن والوں نے گھر کا دروازہ بند کر دیا۔

دلہے کی بہن کا کہنا ہے کہ دلہن والوں نے کہا کہ دلہا گونگا ہے اس لیے اب شادی نہیں کریں گے۔