پی اے سی نے توشہ خانہ کا گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا

December 13, 2022

فائل فوٹو

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے گزشتہ 10 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں توشہ خانہ کا 10 سال کا ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نور عالم خان نے کہا کہ ججوں، بیوروکریٹس سمیت تمام افراد کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پی اے سی اجلاس میں پیش کریں۔

چیئرمین پی اے سی نے مزید کہا کہ وزرائے اعظم، آرمی چیفس، نیول چیفس کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔

پی اے سی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت گھروں کی تعمیر کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔