ریکوڈک معاہدے پر 2 اتحادی جماعتوں کے وزرا نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

December 13, 2022

ریکوڈک معاہدے پر وفاقی حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں کے وزرا نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ریکوڈک معاہدے پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے وزرا نے بائیکاٹکیا۔

بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزرا نے ریکوڈک معاہدے کو 18ویں ترمیم کے خلاف قرار دیا۔

دونوں پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا کابینہ اجلاس میں آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور کارروائی کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔

کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے وزرا میں آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم اور مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔