صوبے کے تمام علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی، وزیراعلیٰ سندھ

December 14, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہلوگوں کو گھر بنانے کے لیے 3 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہاس سال کی بارشوں کے بعد آنے والا سیلاب صوبے کی تاریخ کا بدترین سیلاب تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہمعاشی صورتحال مشکل ضرور ہے لیکن ڈیفالٹ کا کوئی خدشہ نہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کی ذمہ دار گزشتہ حکومت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔