کراچی، تکنیکی اور خفیہ اطلاع پر قتل کا ملزم گرفتار

December 15, 2022

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گھر میں ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو تکنیکی اور خفیہ اطلاع پر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق قاتل مقتول شخص کے دوست کا چوکیدار ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول اشرف کی لاش اس کے دوست کے گھر سے ملی، جو روزانہ صبح چہل قدمی پر نکلتا تو دوست کے گھر جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشرف کا دوست چوہدری غلام حسین بیرون ملک مقیم ہے جس کے باعثاشرف دوست کے گھر میں رکھے پرندوں کو دانا ڈالتا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے روز مقتول اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر آیا تھا،مقتول کے دوست کے گھر کا چوکیدار عابد رقم دیکھ کر بدنیت ہوگیا۔

واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عابد کے ابتدائی بیان کے مطابق اس نے پیسوں کی خاطر اشرف کو 9 دسمبر کو مارا۔

پولیس کے مطابق اشرف کے لاپتہ ہونے پر تفتیش شروع کی گئی تھی۔