عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

December 15, 2022

فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کرلیا۔ دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم کی بیٹی نے شکایت درج کروائی تھی۔

دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانے آئی ہوں تو کوئی کچھ نہیں بتارہا اور نہ ہی یہاں دانیہ موجود ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائی کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ مرحوم ایم این اے اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کو متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔