• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے اور عامر لیاقت سے متعلق سوشل میڈیا صارفین سے اہم سوال کرلیا۔

دانیہ شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے صارفین سے سوال بھی کیا۔

اُنہوں نے پوچھا کہ ’آپ لوگوں میں سے مجھے کون سپورٹ کررہا ہے؟‘

دانیہ شاہ نے اپنے سوال کے ساتھ ایک پول بھی رکھا جس میں ایک طرف دانیہ کا اور دوسری طرف عامر لیاقت کا نام تھا۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔

تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

قومی خبریں سے مزید