اسمبلیاں توڑنا کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز

December 17, 2022

فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں۔

لاہور میں بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہہم الیکشن کے لئے تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کا راستہ روکا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اداروں اور ان کے سربراہان پر الزامات اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے، عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔