کے پی میں عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں، بیرسٹر سیف

December 18, 2022

خیبرپختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ان کے صوبے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے، عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پرویز الہٰی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کافی دنوں سے یہ کہا جارہا تھا کہ پرویز الہٰی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جائیں گے، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، (ن) لیگ کی سیٹیں (ق) لیگ کو مل جائیں گی تو کوئی مسئلہ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ 6 دن کا وقفہ اس لیے کہ قومی اسمبلی کے استعفوں کیلئے کارروائی کرنی ہے۔