پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں

December 18, 2022

فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں، گہری دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک بند اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم 5 شیر شاہ انٹرچینج سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کردی گئی ہے، اسی طرح راجن پور کی انڈس ہائی وے پر بھی حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔