شمالی وزیرستان میں دھماکا، فوجی جوان سمیت 3 افراد شہید

December 19, 2022

علامتی فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 33 سالہ نائیک عابد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے جبکہ ایک شہری زخمی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید نائیک عابد کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔