رانا ثناء اللّٰہ ایسے بیانات دے رہے جیسے وہ KP اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں: بیرسٹر سیف

December 20, 2022

بیرسٹر محمدعلی سیف--- فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے وہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے تازہ بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا ہے کہ آپ ملک کے وزیرِ داخلہ ہیں، سرحد پار سے کی جانے والی کارروائیاں روکنا آپ کی ذمے داری ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے آپ کی حکومت کے زیرِ کنٹرول ہیں، اپنے وزیرِ دفاع کو بھی خواب خرگوش سے جگا دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا کام اندرونی امن امان برقرار رکھنا اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ لوگ صرف اپنی لوٹ مار کے پیسوں اور سیاست کو بچانے میں مصروف ہیں۔