زرداری، نواز، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا گیا

December 21, 2022

—فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ریفرنس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس بھجوایا۔

نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کر رکھی تھی۔