پنجاب کا سیاسی بحران نئے انتخابات کی حقیقت کا اظہار ہے، فواد چوہدری

December 21, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کا سیاسی بحران اس حقیقت کا اظہار ہے کہ نئے انتخابات واحد حل ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کو 187 ارکان پنجاب اسمبلی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ کے 10 ارکان نے بھی پرویز الہٰی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے 177 ارکان کل پرویزالہٰی کی وزارت اعلیٰ کی حمایت میں اکٹھے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی بحران اس حقیقت کا اظہار ہے کہ نئے انتخابات واحد حل ہیں۔