ریحام خان نے تیسری شادی کر لی

December 23, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی امریکا میں کر لی۔

ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔

ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم ابھی انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

انہوں نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمان سے کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے پہلی شادی سے 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔