عدالت نے پرویز الہٰی کو عبوری ریلیف دیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

December 23, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو عبوری ریلیف دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو پابند کیا ہے کہ وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی، چیف منسٹر کو گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یقین ہے عدالت کے فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، آپ اعتماد کا ووٹ لیں، پھر مرضی اسمبلی رکھیں یا توڑیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے 2020 میں ختم ہوئے، اُس وقت کی حکومت نے الیکشن کیوں نہیں کرائے؟

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر تشویش سے زیادہ ہمیں الرٹ ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کیا، کئی لوگ زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بنوں میں ہمارے جوانوں نےدہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔