مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہماری پوزیشن واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ چیف سیکریٹری گورنر کے آئینی حکم پر عمل نہ کریں تو کیا فواد کی خواہش پر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری واضح پوزیشن ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہوں، پرویز الہٰی اکثریت نہیں رکھتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسمبلی تحلیل کریں، 11جنوری تک بھی وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے یہ بات بھی کہی کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہے، جب تک وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔