رانا ثناء اللّٰہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکار کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

December 23, 2022

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہداء پیکیج دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکار عدیل حسین کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

آج اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہید عدیل حسین کےلیے رانا ثناء اللّٰہ نے شہدا پیکیج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدیل حسین نےدہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، اس کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہداء پیکیج دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا پیکیج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد کےعلاوہ ایک پلاٹ بھی دیاجارہا ہے، عدیل حسین شہید کی پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کیے جائیں گے۔