• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: آئی ٹین فور دھماکے کی ابتدائی تحقیقات

سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا، حملے آور کی خودکش جیکٹ میں تقریباً 15 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا، گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں خودکش حملہ آور کے ساتھ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں گاڑی کی چیکنگ کے دوران خود کش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔

دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

قومی خبریں سے مزید