سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

December 23, 2022

سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کے لیے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے حکومت نے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سرپرستی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین گورنر اسٹیٹ بینک ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا مفتی تقی عثمانی، مفتی ارشاد احمد اعجاز، منصور الرحمان، اشفاق تولہ، خوزم اے حیدر موتا اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی قانونی اور ریگولیٹری ریفارمز میں رہنمائی دے گی۔