اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیراعلیٰ کو دے دی، بیرسٹر علی ظفر

December 23, 2022

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے گورنر کے کہنے پر اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیر اعلیٰ کو دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے ہی نہیں سکتے تھے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ لڑائی گورنر اور اسپیکر کی ہے، سزا وزیر اعلیٰ کو دے رہے ہیں، اگر اجلاس نہیں بلایا گیا تو وزیر اعلیٰ کیسے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عدالت 11 تاریخ کو حتمی فیصلہ دے گی کہ گورنر کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔